فیصل بینک لمیٹڈ اور انڈس موٹرز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

پیر 15 اکتوبر 2018 21:17

فیصل بینک لمیٹڈ اور انڈس موٹرز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) فیصل بینک لمیٹڈ نے حال ہی میں انڈس موٹرز کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جس کے مطابق فیصل بینک اور انڈس موٹرکمپنی فروخت کے حجم میں اضافے اورصارفین کو پیش کئے جانے والی مصنوعات ساتھ مل کر مارکیٹ کریں گے۔ فیصل بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر یوسف حسین اور انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے معاہدے پر دستخط کئے۔

اس موقع پر فیصل بینک ریٹیل بینکنگ کے سربراہ طاہر یعقوب بھٹی، کنزیومر فنانس کے سربراہ سید افتخار الحق سمیت دونوں اداروں کی اعلیٰ قیادت موجود تھی۔ دستخطوں کی تقریب کراچی میں واقع فیصل بینک کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی۔ معاہدے کی رو سے فیصل بینک ٹویوٹا فورچیونر، ٹویوٹا ریوو، ٹویوٹا کیمری اور حال ہی میں پیش کی جانے والی ٹویوٹا رش پر فنانسنگ کی سہولت فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

اس اقدام سے صارفین فیصل بینک کریڈٹ کارڈ پر دیئے جانے والے ڈسکاؤنٹ سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر قرضے حاصل کرسکیں گے۔ فیصل بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر یوسف حسین نے معاہدے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل بینک اور انڈس موٹر کار فنانس صنعت کے اہم نام ہیں اور ان اداروں کی شراکت داری سے مشترکہ اہداف کو حاصل کرنے کے ساتھ صارفین کو بہترین انداز میں سہولیات فراہم کی جاسکیں گی۔

اس موقع پر انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے کہا کہ ہمیں فیصل بینک جیسے نامور مالیاتی ادارے کے ساتھ پارٹنر شپ پر بہت فخرہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس پارٹنر شپ سے ہمارے صارفین ٹویوٹا جیسے عالمی برانڈ کی بہترین گاڑیاں مناسب قیمت پر حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :