سرگودھا ڈویژن میں چنے کی کاشت شروع کر دی گئی

17 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر چنے کی فصل کاشت کی جائے گی ،محکمہ زراعت نے انتظامات مکمل کرلئے

پیر 15 اکتوبر 2018 21:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) ڈویژن بھر میں چنے کی کاشت شروع کر دی گئی ہے، 17 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر چنے کی فصل کاشت کی جائے گی جس کیلئے محکمہ زراعت نے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے، بیج اور فصل کے بارے میں کسانوں کو مکمل آگاہی فراہم کی گئی، ڈائریکٹر زراعت توسیع رمضان خان نیازی نے بتایا کہ 10 اکتوبر سے چنے کی کاشت شروع کر دی گئی ہے جو 15 نومبر تک جاری رہے گی،جس کیلئے کسانوں کو مکمل رہنمائی دی گئی ہے انہوں نے بتایاکہ ڈویژن بھر میں 17 لاکھ ایکڑ سے زائد چنا کی فصل کاشت کی جاتی ہے جس میں زیادہ تر ضلع خوشاب، ضلع میانوالی اور ضلع بھکر میں اس کی کاشت کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ سرگودھا ڈویژن میں چنے کی بہت اچھی فصل ہوتی ہے جو پورے پاکستان میں فروخت کی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ چنے کی کاشت کے حوالے سے سرگودھا ڈویژن بہت اہمیت کا حامل ہے، فصل کاشت کرنے کا اصل وقت پانی لگانے کا صحیح طریقہ اور کھاد کا استعمال اور بہترین پیداوار دینے والے بیج کے حوالے سے ڈویژن بھر کے کسانوں کو تربیت دی گئی ہے، جس کے بہترین نتائج حاصل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :