سرگودھا ،سٹیلائٹ ٹائون میںجاری تجاوزات کیخلاف آپریشن میں ضلعی انتظامیہ کا ب جانبداری کا مظاہرہ

پیر 15 اکتوبر 2018 21:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء)سٹیلائٹ ٹائون میںجاری تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ضلعی انتظامیہ کا بھر پور جانب داری کا مظاہرہ، دکانوں کے پختہ تھڑے توڑ دیئے گئے، سرکاری جگہ پر قابضین کو نوٹسس بھی نہیں جاری کئے گئے، ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے گزشتہ دنوں یہ آپریشن سٹیلائٹ ٹائون میں بھی کیا گیا جس میں دوکانوں اور ہوٹلوں پر موجود چھپرے اتروا دیئے گئے اور دوکانوں کے سامانے پختہ سڑیاں اور تھڑے توڑ دیئے گئے ، مگر انتہائی افسوس کی بات ہے کہ سرکاری اراضی پر قابضین کے خلاف کوائی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی، سٹلائٹ ٹائون چوک سے ملحقہ ملت آباد کی تین گلیاں جن پر قبضہ مافیاں نے قبضہ کر کے دکانیں بنا رکھی ہیں ان کے خلا ف کوائی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سرکاری اراضی پر قائم پختہ تعمیرات کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہ کی جانہ قبضہ مافیا کو دی جانے والی کھلی چھوٹ ہے، ضلعی انتظامیہ نے چند ایک دوکانوں کی سیڑیاں توڑ کر آپریشن کو کامیاب ظاہر کر دیا جب کہ حقیقت میں قبضہ مافیاں کے خلاف کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور سرکاری اراضی پر قائم قبضہ مافیاں کو سرٹیفکیٹ حاصل ہوگیا ہے وہ ٹھیک ہے کیونکہ ان کے خلاف کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔