پاک افغان سرحد پر باب دوستی گیٹ دوسرے روز بھی آمدورفت اور تجارت کیلئے بند

پیر 15 اکتوبر 2018 22:34

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) پاک افغان سرحد پر باب دوستی گیٹ پیر کو دوسرے روز بھی آمدورفت اور تجارت کیلئے بند رہا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی حکام کے مطابق چمن میں پاک افغان بارڈر باب دوستی پیر کی صبح 8 بجے کھولنے کی کوشش کی تاہم افغان فورسز نے انکار کر دیا۔باب دوستی گیٹ کی بندش سے تجارتی سرگرمیاں اور نیٹو سپلائی بھی معطل رہی جبکہ افغان حکام نے ویزا پاسپورٹ پر بھی لوگوں کی پیدل آمدورفت بند کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :