پنجاب یونیورسٹی میں ٹیکس ریٹرنزکے حوالے سے آگاہی سیمینار (کل) ہوگا

پیر 15 اکتوبر 2018 22:47

لاہور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی میں ٹیکس پیئرز فسیلٹیشن زون ریجنل ٹیکس آفس ٹو لاہور کے اشتراک سے ٹیکس دینے والوں کو این ٹی این کی فراہمی، ٹیکس ریٹرین کی فائلنگ ، فائلر اور نان فائلر سمیت ٹیکس سے متعلق معلومات بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے (آج) منگل کو صبح 11بجے الرازی ہال میں خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔