دستیاب پانی کی بچت و زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے نہری کھالوں کی 50 فیصد اضافی پختگی کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی فنی و مالی معاونت جاری ، ترجمان

پیر 15 اکتوبر 2018 22:47

لاہور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق محکمہ زراعت پنجاب پانی کی بچت اورزرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے نہری کھالوں کی پختگی میں50 فیصد تک اضافہ کر رہا ہے، منصوبہ کے تحت کھال کی پختگی کاکام شروع کرنے سے پہلے اس امر کو یقینی بنایا جائیگا کہ تعمیر شدہ کھال کی درستگی ہو چکی ہو، کھالہ جات کی تعمیر کیلئے درکار تمام سامان کاشتکار خود خریدیں گے جس کی کل لاگت حکومت پنجاب ادا کریگی جبکہ کاشتکار کے ذمہ صرف راجوں اور مزدوروں کے اخراجات کی ادائیگی ہوگی، حصہ داران کھال متعلقہ انجمن آبپاشیاں کے ذریعے ترقیاتی کام مکمل کریں گے جس کی تصدیق متعلقہ ادارہ کریگا، کھالہ جات کی اصلاح کیلئے مجوزہ درخواست فارم متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر/ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (اصلاحِ آبپاشی) کے دفاتر سے دفتری اوقات میں مفت دستیاب ہیں، اس کے علاوہ درخواست فارم محکمہ زراعت شعبہ اصلاحِ آبپاشی کی ویب سائٹ سے بھی ڈائون لوڈ کئے جا سکتے ہیں،کاشتکار اپنی درخواستیں متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(اصلاحِ آبپاشی) کے دفتر میں جمع کروا سکتے ہیں، مزید معلومات کیلئے کاشتکار دفتری اوقات میں بھی رابطہ قائم کر سکتے ہیں، ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ کھالہ جات کی اصلاح کرنے سے دستیاب پانی کی بچت ہوگی اور پانی کا بہائو بہتر ہونے سے فصلات کی فی ایکڑ پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :