کاشت کار سبز یوں کی اچھی پیداوار کیلئے خصوصی دیکھ بحا ل کریں، ماہرین زراعت

پیر 15 اکتوبر 2018 22:49

سلانوالی۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ کا شت کار کا شت کی جا نیوا لی سبز یو ں بند گو بھی، پھو ل گوبھی ،ٹماٹر سبز مرچ، شملہ مرچ ،مٹر، آ لو بیگن اور بیل دا ر سبز یوں کی اچھی پیداوار کیلئے ا ن کی خصوصی دیکھ بحا ل کریں، سبز یوں پر مختلف اقسا م کے کیڑے حملہ آورہوتے ہیں ا گر ا ن کا بر وقت تد ار ک نہ کیا جا ئے تو پیداوار بر ی طرح متاثر ہوتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈائیمنڈ بیک ماتھ کا حملہ پھو ل گوبھی بند گوبھی پر ہوتا ہے اور سنڈ یا ں پتوںمیں سوراخ کر کے ا ن کو چھلنی کرد یتی ہیں جس سے پتوں کی صرف رگیں با قی رہ جاتی ہیں ،لشکر ی سنڈ ی بہت تیزی سے پتوں کوکھاتی ہے اور حملہ شد ید ہو نے کی صورت میں پودے پتوں سے محرو م ہو کر ٹونڈ مونڈ ہو جاتے ہیں، پیا ز کی تھر پس سے حملہ شد ہ فصل جھلسی ہوئی دیکھائی دیتی ہے حملہ شد ہ پودے پیا ز یا بیج بنا نے میں نا کا م رہتے ہیں، گو بھی کی تتلی کی سنڈ یا ں پتوں کو کھاکر ا ن میں سورا خ کرتی ہیں لحاظہ کا شت کا ر ا ن کیڑوں کو کنٹرو ل کرنے کیلئے کھیتوں کو ہرقسم کی جڑ ی بوٹیوں سے پا ک رکھیں ،سنڈ یوں کے تدار ک کیلئے ٹرائیکو گرا ما کا رڈ بھی لگائیں، فصلا ت اور سبز یو ں کی کٹا ئی کے بعد مڈھ اور پودوں کے د یگر حصوں کو بھی اچھی طرح تلف کریں تا کہ ان میں چھپے ہو ئے کیڑے اور سنڈ یا ں مر جا ئیں، حملہ شد ہ پھل کو توڑ کر زمین میں د با دیں ،پر وانو ں کے ا نسداد کیلئے روشنی کے پھندے لگائیں، ا گر زرساں کیڑوں کا حملہ ز یادہ شد ید ہو جا ئے تو محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے فیلڈ عملہ کی سفارش کر د ہ زہریں استعما ل کریں ۔

متعلقہ عنوان :