سکول آف لیڈرشپ نے پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں اپنے پروگرام ٹرین دی ینگ ٹرینر کا آغاز کر دیا

پیر 15 اکتوبر 2018 23:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) سکول آف لیڈرشپ نے پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں اپنے پروگرام ٹرین دی ینگ ٹرینر کا آغاز کر دیا۔ یہ ایک سات روزہ کسٹمائزڈ ماسٹر تربیتی پروگرام ہے جو مستقبل کے نوجوان لیڈرز کو ایک مؤثر تربیت کار اور بااعتماد فرد کی حیثیت سے خود مختار بناتا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری بیان کے مطابق پہلے تربیتی پروگرام میں 64 سند یافتہ افراد نے شرکت کی اور یہ نئے تربیت کاروں، اساتذہ، نوجوان پروفیشنلز اور طلبا کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا تھا۔ پروگرام میں اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ اس میں حصہ لینے والے شرکاء یہاں سے تبادلہٴ خیال، تمثیل اور سہولت کاری کی تکنیک میں ماہر بن کر نکلیں تاکہ وہ توجہ کو برقرار رکھ سکیں اور مشکل صورتحال پر قابو پانے کی صلاحیت حاصل کر سکیں۔ اس پروگرام کو سات اہم اکائیوں میں تقسیم کیا گیا جس میں تربیت کے بنیادی قاعدے، مواد کی تیاری، اور تربیت کی ترسیل؛ پیشکش اور تبادلہٴ خیال کی مہارتیں، اپنی پروفائل کو قابل قدر بنانا، تربیت کی مشق کا سیشن اور اختتامی جانچ اور پریزنٹیشنز شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :