سرگودھا، ٹریفک پولیس کی اہم شاہرات پر ٹریفک کا نظام مزید بہتر بنانے کیلئے محکمہ ہائی وے کو سپیڈ بریکر اور آئی کیٹس ختم کرنے کی استدعا

پیر 15 اکتوبر 2018 23:17

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) ٹریفک پولیس نے اہم شاہرات پر ٹریفک کا نظام مزید بہتر بنانے کیلئے محکمہ ہائی وے سرگودھا کو ان سڑ کوں پر بنے سپیڈ بریکر اور آئی کیٹس ختم کرنے کی استدعا کر دی۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سپیڈ بریکر اور آئی کیٹ کی وجہ سے ٹریفک کے بہائو میں رخنہ ڈلنے سے ٹریفک جام ہو جاتی ہے، جبکہ یہ حادثات کا بھی سبب بن رہے ہیں، دریں اثناء ٹریفک پولیس نے فاطمہ جناح روڈ اور مسلم بازار میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے بانس بازار کو ون وے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔