سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر احمد بد محمد العیسیٰ سے بیلجیئم کے سفیر ڈومنک مائنر کی ملاقات

پیر 15 اکتوبر 2018 23:21

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر احمد بن محمد العیسیٰ سے سعودی عرب میں بیلجیئم کے سفیر ڈومنک مائنر نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں ملکو ں کے مابین سرکاری اور یونیورسٹی سطح پر تعلیمی امور اورتعلیم کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے پروگرام بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔