نابینا افراد کی تعلیم و تربیت کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جار ہے ہیں، ملک غضنفر علی اعوان

پیر 15 اکتوبر 2018 23:30

لالہ موسیٰ۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) سفید چھڑی نابینا افراد کیلئے آنکھ کی حیثیت رکھتی ہے، معاشرے کے ہر فرد کو سفید چھڑی رکھنے والے خصوصی افراد کی بھرپور مدد و معاونت کرنی چاہیے، ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی جی ملک غضنفر علی اعوان، سی ای او ایجوکیشن لیا قت علی ناصر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امجد فاروق کلیر، بلائنڈ ایسویسی ایشن کے کوآرڈی نیٹر منیب احمد و دیگر نے سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انچارج صنعت زار محمد ارشد، خصوصی افراد کی تنظیم کے مرکزی چیئرمین لالہ جی سعید اقبال مرزا،سماجی راہنما نثار الدین ساجد راٹھور، سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کے سربراہان اور طلبہ و طالبات بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

سیمینار کے شرکاء نے سفید چھڑی کے عالمی دن کے حوالے سے معاشرے میں شعور بیدار کرنے کیلئے آگاہی واک میں بھی شرکت کی اور جیل چوک سے میونسپل ماڈل گرلز ہائی سکول تک مارچ کیا جبکہ لالہ جی سعید اقبال مرزا نے بینائی سے محروم خصوصی افراد کو سفید چھڑ ی کا تحفہ پیش کیا۔اے ڈی سی جی ملک غضنفر علی اعوان نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں 2ملین افراد بینائی سے محروم ہیں، 60لاکھ افراد کی بینائی جزوی طور پر متاثر ہے تاہم یہ افراد اگر دیکھنے کی صلاحیت سے محروم ہیں تو قدرت نے انہیں دیگر صلاحیتوںسے مالا مال کر رکھا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کر رہی ہے اور ضلع میں بہترین اسپیشل ایجوکیشن سنٹرز اسکا عملی ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :