سی ڈی اے اورضلعی انتظامیہ کا نالہ کورنگ کی دوسری جانب غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مشترکہ آپر یشن، 35 کنال سرکاری اراضی واگزار کرا لی

پیر 15 اکتوبر 2018 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) اورضلعی انتظامیہ نے نالہ کورنگ کی دوسری جانب غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مشترکہ آپر یشن کیا ہے۔ چوتھے روزکئے گئے آپریشن میں35 کنال سرکاری اراضی واگزار کرانے کے ساتھ 6 کمروں 9 چار دیواریوں اور ایک بنیاد (ڈی پی سی) کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ پیر کو سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے نالہ کورنگ کے دوسری جانب بھی غیرقانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف آپر یشن کیا۔

(جاری ہے)

چوتھے روز کے آپریشن کے دوران شاہ پور گائوں، بہارہ کہو سمیت ڈونگ کسی کے علاقہ میں 35 کنال سرکاری اراضی واگزار کرانے کے ساتھ 6 کمروں 9 چاردیواریوں اور ڈی پی سی کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران سی ڈی اے افسران اور سٹا ف سمیت اسسٹنٹ کمشنر آئی سی ٹی، وفاقی پولیس اور ریزور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی جبکہ آپریشن کیلئے ایم پی او کی بھاری مشنری کا استعمال کیاگیا۔ پیر کو آپر یشن صبح کی بجائے دن 2 بجے شروع کیا گیا اور بعد ازں ساڑھے تین گھنٹے بعد آپر یشن ختم کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ سی ڈی اے نے نالہ کورنگ کے اطراف غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کی مفصل رپور ٹ آئندہ بدھ کو عدالت عظمیٰ میں پیش کرنی ہے۔

متعلقہ عنوان :