ایف آئی نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کرلیا

ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورتے تھے

پیر اکتوبر 23:46

ایف آئی نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کرلیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2018ء) ایف آئی نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورتے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والے تین اشتہاری ملزمان میں مہرین فاطمہ نامی ملزمہ بھی شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کرپیسے بٹورتے تھے،ایف آئی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا اور ملزمان کے قبضے سے بٹوری گئی رقم بھی برآمد کرلی۔

متعلقہ عنوان :