جعلی اکاؤنٹس کیس کے معاملے میں 23 ملزمان میں سے 5 مرکزی کرداروں کے بیرون ملک فرار ہونے کا انکشاف

ملزمان ناصر عبداللہ لوتھا، اسلم مسعود، محمد عارف خان، محمد عمیر اور اعظم وزیر خان بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں ،ْجے آئی ٹی رپورٹ

پیر 15 اکتوبر 2018 23:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) جعلی اکاؤنٹس کیس کے معاملے میں 23 ملزمان میں سے 5 مرکزی کرداروں کے بیرون ملک فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے مطابق 5 ملزمان کے بیرون ملک فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان ناصر عبداللہ لوتھا، اسلم مسعود، محمد عارف خان، محمد عمیر اور اعظم وزیر خان بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔

جے آئی ٹی کے مطابق پانچوں ملزمان جعلی اکاؤنٹس کھولنے اور کھلوانے میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی طرف سے مقدمہ درج ہوتے ہی ملزمان بیرون ملک فرار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ملزمان کو وطن واپس لانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں اور اگر یہ لوگ واپس نہیں آئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پیر کو بھی کراچی میں ایک مردہ شخص کے نام پر جعلی اکاؤنٹس کھول کر اس کے ذریعے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

اس سے قبل کراچی میں فالودے والے اور رکشا ڈرائیور، حیدر آباد اور سیالکوٹ کے شہریوں کے نام پر بھی جعلی اکاؤنٹس کھولے جانے کا انکشاف ہو چکا ہے۔یاد رہے کہ ایف آئی اے جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہی ہے اور اس سلسلے میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی بھی ایف آئی اے کی حراست میں ہیں جبکہ تحقیقات میں تیزی کے بعد سے اب تک کئی جعلی اکاؤنٹس سامنے آچکے ہیں جن میں فالودے والے اور رکشے والے کے اکاؤنٹس سے بھی کروڑوں روپے نکلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :