Live Updates

اٹک ،ضمنی الیکشن سے ثابت ہو گیا مسلم لیگ (ن) کل بھی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، شیخ آفتاب احمد

عمران خان عوامی اعتماد کھو چکے ہیں جبکہ عوام قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف صدر شہباز شریف کی قیادت اور مثبت پالیسیوں پر اعتمادکرتے ہیں،سابق وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

پیر 15 اکتوبر 2018 23:57

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) ضمنی الیکشن سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف صدر شہباز شریف کی قیادت اور مثبت پالیسیوں پر اعتمادکرتے ہیں عمران خان عوامی اعتماد کھو چکے ہیں مسلم لیگ (ن) کل بھی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے ان خیالات کااظہار سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے اس موقع پر تحصیل صدر اٹک شاہ نواز عرف شانی ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی جیت جمہوریت پسند کی جیت ہے مسائل عمران خان نہیں نواز شریف حل کر سکتے ہیں موجودہ حکومت نے عوام کو چند ماہ میں جو کچھ دیا وہ عوام کے سامنے ہے تین ماہ میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے غریب آدمی کا جینا محال ہو چکا ہے گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پھنسا دیا ہے جنرل الیکشن میں عوام سے بڑے بڑے دعوے کرنے والوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے شریف برادران نے ملک کی جو خدمت کی وہ عوام کے سامنے ہے (ن) لیگ نے اپنے دور میں تاریخی ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جس کی پاکستان میں تاریخ نہیں ملتی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات