انٹر میڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات 22اکتوبر سے شروع ہوں گے

پیر 15 اکتوبر 2018 23:59

گوجرانوالہ۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء)بورڈ انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام منعقدہونے والا امتحان انٹر میڈیٹ سپلیمنٹری2018؁ء 22اکتوبر برو زسوموار شروع ہو رہا ہے جس کے لیے پرائیویٹ امیدواران کی رولنمبر سلپیں ان کے داخلہ فارم پر دیئے گئے رہائشی پتہ پربذریعہ رجسٹرڈڈاک ارسال کر دی گئی ہیں،واضح رہے کہ امیدواران کو ڈیٹ شیٹ پر دیئے گئے ،بورڈ سے الحاق شدہ جملہ اداروں کو بھی بذریعہ رجسٹرڈ پارسل رول نمبر سلپس ارسال کی جا رہی ہیں، نیز یاد رہے کہ صرف بورڈ ہذا کی طرف سے جاری کردہ ریگولر/پرائیویٹ امیدواران کی رول نمبر سلپس ہی امتحانی مراکز میںقابل قبول ہونگی،امیدواران کی سہولت کے پیشِ نظر بورڈ ہذا نے اپنی ویب سائٹ (www.bisegrw.com)پر امتحان مذکورہ کے مکمل اہلیت والے ریگولر /پرائیویٹ امیدواران کے گروپ /سنٹرز بھی اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں جس سے وہ اپنی رول نمبر سلپس بورڈ کی جانب سے اطلاع نامہ کے طور پر دیکھ سکتے ہیں لیکن وہ رول نمبر سلپس امتحانی مرکز میں ہرگز قابل قبول نہ ہوں گی،ریگولر/پرائیویٹ امیدواران جن کی اہلیت نامکمل ہے ان کو اعتراض ختم کرانے کے لیے یاد دہانی مراسلہ جات جاری کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان امیدواران کے مفاد میں ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فی الفور اعتراضات دور کرواکر اپنی رولنمبر سلپس بورڈ سے حاصل کر لیں۔دفتر کا اعتراض ختم نہ ہونے کی صورت میں رولنمبر سلپس جاری نہیں کی جائیں گی اور اس کی تمام تر ذمہ داری امیدواران پر عائد ہوگی، جن اہل امیدواران کو 18-10-2018تک رولنمبر سلپس موصول نہ ہوں تو وہ باالمشافہ یا بذریعہ ٹیلی فون نمبر055-9200751-55(ایکسٹینشن نمبر175)055-3894615اسسٹنٹ کنٹرولر(انٹرپارٹ ٹو) بورڈ ہذا سے رابطہ کر کے مثنیٰ رولنمبر سلپ حاصل کریں۔