مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاںبحق، متعدد زخمی

منگل 16 اکتوبر 2018 00:02

جھنگ۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) مختلف ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، تفصیل کے مطابق فیصل آباد روڈ پرموچیوالہ کے قریب مکان کی تعمیر کے دوران مزدور کا ہاتھ بجلی کی تاروں سے ٹکراگیا جس سے امین ولد امیر موقع پر جاں بحق ہو گیا، اسی طرح مدوکی روڈ اورگوجرہ روڈ کوٹ لکھنانہ میں کھیتوں میں کام کے دوران دو افراد اشفاق اورعثمان کو سانپ نے ڈس لیا ،بھکر روڈ پر اتفاق فلور ملز کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سے کتا ٹکرا جانے سے دو افراد منور اور رضیہ زخمی ہو گے ، سرگودھا روڈ پر ہی اللہ ہو ہوٹل کے قریب غلام فاطمہ موٹرسائیکل پھسل جانے سے گر کر زخمی ہو گئی، ظفر چوک 18ہزاری میں موٹر سائیکل پھسل جانے سے تین افراد اشرف ، مبشر اور غلام عباس زخمی ہو گے ،ٹوبہ روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب موٹرسائیکل کی چین میں ڈوپٹہ پھنس جانے سے خاتون گر زخمی ہو گئی، بسم اللہ ہوٹل کے قریب موٹرسائیکل پھسل جانے سے مسعوداں بی بی زخمی ہو گئی، یوسف والا بھٹہ کے قریب مکان کی چھت سے گر کر ایک شخص سرفراز زخمی ہو گیا، عامر ٹائون سرگودھا روڈ پر رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں عبدالرحیم زخمی ہو گیا، ریسکیو1122جھنگ کے عملہ نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کیا۔