فیصل آباد ڈویژن انٹر کمپلیکس ڈبل بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں محمد جمال کی پہلی پوزیشن

منگل 16 اکتوبر 2018 00:05

فیصل آباد ڈویژن انٹر کمپلیکس ڈبل بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں محمد جمال کی ..
فیصل آباد۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام فیصل آباد ڈویژن انٹر کمپلیکس ڈبل بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں محمد جمال نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے 50ہزارروپے کا نقد انعام جیتا۔چمپئن شپ میں باسط،قیوم،زین قمراورنورعالم نے دیگر پوزیشنز لیں جن میں 10/10 روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نذیر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال،سی ای او بھٹی جم رائے حبیب الرحمن بھٹی اور دیگر منتظمین بھی موجود تھے۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے کہا کہ ان مقابلوں میں بیڈمنٹن کے عام کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کئے گئے جنہوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور آئندہ بھی ایسے ٹورنامنٹس کرائے جائیں گے تاکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو اوروہ اپنی صلاحیتیں دکھا سکیں۔

متعلقہ عنوان :