گوگل سٹریٹ ویو میپ نے ایک شادی شدہ جوڑے کی طلاق کرا دی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 15 اکتوبر 2018 23:50

گوگل سٹریٹ ویو میپ نے ایک شادی شدہ جوڑے کی طلاق کرا دی

پیرو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے حال ہی میں اپنی بیوی کو طلاق دی ہے۔ اس شخص نے گوگل سٹریٹ ویو میپ میں اپنی بیوی کو ایک اور شخص کے ساتھ دیکھا تھا۔
ایک شخص، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، نے اپنی بیوی کی بے وفائی کے ثبوت کے طور پر ایک تصویر فیس بک پر پوسٹ کی ہے۔ مبینہ طور پر یہ شخص برانکو، لیما کے بریج آف سگ پر جانے کا تیز رفتار ترین طریقہ تلاش کر رہا تھا۔

بریج آف سگ لیما کی چند رومانوی جگہوں میں سے ایک ہے۔ راستہ دیکھتے ہوئے اس کی نظر تصویر میں گھنگھریالے بالوں والی ایک عورت پر پڑی، جو ایک شخص کے سر کے بالوں میں انگلیاں پھیر رہی تھی۔ اگرچہ پرائیویسی کی وجہ سے دونوں کے چہرے دھندلا دئیے گئے تھے لیکن اس کے باوجود اس شخص نے اپنی بیوی کو پہچان لیا۔ مشکل یہ تھی کہ اس کی بیوی کے پاس موجود شخص وہ خود نہیں تھا۔

(جاری ہے)

یہ تصویر گوگل سٹریٹ ویو کار نے 2013 میں بنائی تھی۔ تصویر دیکھ کر اس شخص کی بیوی کو اپنی بے وفائی کا اعتراف کرنا ہی پڑا۔ یہ شادی شدہ جوڑا پہلے ہی الگ رہا تھا لیکن یہ تصویری ثبوت شوہر کے طلاق کا کیس فائل کرنے کے  لیےکافی تھا۔
فیس بک پر پوسٹ ہونے کے بعد یہ تصویر وائرل ہوگئی۔ صارفین نے اس پر مزاحیہ، حوصلہ افزااور لعنت ملامت کے ملے جلے کمنٹس کئے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب گوگل سٹریٹ ویو فوٹیج نے حادثاتی طور پر جوڑوں کی بے وفائی کو ظاہر کیا ہو۔ سٹریٹ ویو میں ڈکیتی کے ساتھ ساتھ اور بہت سی عجیب و غریب صورتحال کے مناظر سامنے آ چکے ہیں۔

گوگل سٹریٹ ویو میپ نے ایک شادی شدہ جوڑے کی طلاق کرا دی