پشاور،ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے بیٹوں نے آمادہ کیا،ثمر بلور

منگل 16 اکتوبر 2018 00:10

پشاور،ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے بیٹوں نے آمادہ کیا،ثمر بلور
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) پشاور سے کے پی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہونیوالی ہارون بلور مرحوم کی بیوہ ثمربلور نے کہا ہے کہ میری کامیابی خیبر پختونخوا میں دیگر خواتین کے عام انتخابات میں حصہ لینے کا باعث بنے گی ، ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے پہلے بیٹوں نے آمادہ کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ثمر بلو ر نے کہا کہ مجھے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے پہلے میر ے بیٹوں نے کہا اور اس کے بعد میں نے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ مشورہ کیا اور پور ی فیملی نے مل کر الیکشن میں حصہ لیاہے میں اے این پی کے کارکنوں کو اپنا خاندان سمجھتی ہوںمیر ی انتخابی مہم کارکنوں نے خود چلائی ہے میر ے خاتون ہونے سے زیادہ یہ بلورخاندان کی قربانیاں ہیں جو رنگ لائی ہیں اور میرے الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد آئندہ عام انتخابات میں کے پی میں دیگرخواتین بھی الیکشن میں حصہ لیں گی۔