وزیراعظم ہائوس کے بعد وزارت مواصلات میں بھی سینکڑوں گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ

منگل 16 اکتوبر 2018 00:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیراعظم ہائوس کے بعد وزارت مواصلات میں بھی سینکڑوں گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی ہدایت پر اسلام آباد میں گاڑیوں کی نیلامی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پہلے مرحلے میں 76 گاڑیوں کی پہلی کھیپ نیلام کی جائے گی جبکہ اگلے مرحلے میں کراچی اور کوئٹہ میں گاڑیاں نیلامی کے لئے پیش کی جائیں گی۔ وزارت مواصلات کی جانب سے 146 گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔