میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی امریکی ریاست النائس کے دارالحکومت اسپرنگ فیلڈ کے میئر جیمز لینگ فیلڈر سے ملاقات

منگل اکتوبر 01:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2018ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے امریکی ریاست النائس کے درارالحکومت اسپرنگ فیلڈ کے میئر جیمز لینگ فیلڈر سے ملاقات کی جس میں سکھر شہر کی بہتری کیلئے تعاون کی مفاہمتی یادداشت(MoU) پر دستخط مقامی حکومتوں کی مضبوطی اور ان کے استعداد کار میں اضافے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے میئر جیمز لینگ کو سکھر شہر کو درپیش مسائل اور استعداد کار کے مطابق شہر کی بہتری کے لئے کئے جانے والے اقدامات سمیت مقامی حکومتوںکے نظام کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر میئر جیمز لینگ نے میئر سکھر کی کارکردگی کو سراہا اور سکھر شہر کو اسپرنگ فیلڈ کی سسٹر سٹی قرار دیتے ہوئے سکھر شہر کی بہتری کے لئے بھرپور تعاون اور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر میئر جیمززلینگ نے میئر سکھر کو شیلڈ پیش کی جبکہ سوینرز اور تحائف کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :