بھارت اور چین نے افغان سفارت کاروں کی تربیت کے پروگرام کا آغاز کردیا

منگل 16 اکتوبر 2018 10:40

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) بھارت اور چین نے افغانستان کے سفارت کاروں کو تربیت دینے کے مشترکہ پروگرام کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں تعینات چینی سفیر لو ژائو ہوئی نے نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈین فارن انسٹیٹیوٹ میں10 افغان سفارت کاروں کی تربیت بھارت، چین اور افغانستان کے درمیان تعاون کا پہلا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر رواں برس چینی صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اتفاق کیا تھا۔ چینی سفیر نے امید اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشترکہ تعاون سے دونوں ممالک مستفید ہوں گے اور مستقبل میں افغانستان کے لیے اس تعاون کا دائرہ کار تربیتی پروگراموں سے کہیں آگے بڑھ کر ٹھوس منصوبوں تک پھیلایا جائے گا۔