سعودی پولیس نے چوری کی 29 وارداتوں میں مطلوب گروہ گرفتار کر لیا

منگل 16 اکتوبر 2018 10:40

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) سعودی عرب میں پولیس نے 3 محلوں کی دکانوں میں چوری کی 29 وارداتیں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاض پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت میں ایک مقامی شہری کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے چوروں کے گروہ کر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیق میں انہوں نے 29 وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ چوروں کے گروہ کا تعلق نائیجریا سے بتایا گیا ہے۔ یہ ایک طرف تو دکانوں میں چوریاں کررہے تھے جبکہ دوسری جانب کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر ان سے قیمتی اشیاء بھی نکالا کرتے تھے۔ ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا گیا ہے۔