سعودی فوج کا تربیتی طیارہ گر کرتباہ ،تمام افراد مارے گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 اکتوبر 2018 10:51

سعودی فوج کا تربیتی طیارہ گر کرتباہ ،تمام افراد مارے گئے
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اکتوبر 2018ء) : سعودی فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی فوج کا تربیتی طیارہ شمال مغربی علاقہ میں گر کر تباہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت دفاع نے طیارہ گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تربیتی طیارہ ٹریننگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ طیارہ حادثے میں عملے کے تمام افراد مارے گئے۔

متعلقہ عنوان :