امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

منگل 16 اکتوبر 2018 11:24

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکی حکومت کی سعودی عرب اور چین سمیت کئی ملکوں کے ساتھ سیاسی و تجارتی کشیدگی کے باعث سٹاک مارکیٹس کے بجائے سونے اور دوسری قیمتی دھاتوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.7 فیصد بڑھ کر 1226.50 ڈالر فی اونس رہے۔

امریکی سونے کے سودے 8.3 ڈالر (0.68 فیصد) اضافے کے ساتھ 1230.3 ڈالر فی اونس طے پائے۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.8 فیصد بڑھ کر 1227.97 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 1231.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔ ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.9 فیصد بڑھ کر 1228.24 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 1231.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔