امریکی شیل آئل کی پیداوار 98 ہزار بیرل اضافے کے ساتھ 7.7 ملین بیرل یومیہ تک پہنچنے کا امکان

منگل 16 اکتوبر 2018 11:24

امریکی شیل آئل کی پیداوار 98 ہزار بیرل اضافے کے ساتھ 7.7 ملین بیرل یومیہ ..
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) امریکا نے کہا ہے کہ نومبر کے دوران اس کی شیل آئل کی پیداوار 98 ہزار بیرل اضافے کے ساتھ 7.7 ملین بیرل یومیہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ انرجی انفارمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے شیل آئل کے سات ذخائر کی پیداوار میں نومبر کے دوران اضافے کا امکان ہے، بالخصوص ٹیکساس کے پرمیان نامی ذخیرے کی پیداوار 53 ہزار بیرل بڑھ کر 3.55 ملین بیرل یومیہ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال امریکا کی خام تیل کی یومیہ پیداوار بڑھ کر 11 ملین بیرل تک پہنچ چکی ہے جس کی وجہ شیل آئل کی پیداوار میں اضافہ اور سعودی عرب کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے باعث اضافی پیداواری سرگرمیاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :