Live Updates

عمران خان خانہ کعبہ کے اندر کون سی دو دعائیں مانگتے رہے؟

وزیراعظم عمران خان کے ساتھ خانہ کعبہ میں موجود کلید بردار عبدالرحمان شیدی نے بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 16 اکتوبر 2018 11:30

عمران خان خانہ کعبہ کے اندر کون سی دو دعائیں مانگتے رہے؟
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اکتوبر 2018ء) عمران خان خانہ کعبہ کے اندر کون سی دو دعائیں مانگتے رہے؟ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ خانہ کعبہ میں موجود کلید بردار عبدالرحمان شیدی نے بتا دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ مجھے خانہ کعبہ کے کلید بردار عبدالرحمان شیدی ملے انہوں نے بتایا کہ جب میں عمران خان کو خانہ کعبہ کےاندر لیکر گیا تو یہ شخص 12منٹ تک روتا رہا ہے،اور عمران خان صرف دو دعائیں مانگتے رہے ایک تو اپنے لیے کہ مجھے بہت بڑی ذمہ داری مل گئی ہے۔

اور دوسری پاکستان کیلئے ۔انہوں نے مجھے مزید بتایا کہ مجھے سعودی حکومت کی طرف سے احکامات تھے کہ اس شخص کیلئے باب توبہ کو کھولا جائے۔خیال رہے پچھلے ماہ وزیر اعظم عمران خان چار رکنی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان عمرہ کی ادائیگی کے لیے بیت اللہ شریف پہنچے تو خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر عمران خان اور ان کے وفد کے لیے کھول دیا گیا۔

 

وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ بیت اللہ شریف میں داخل ہوئے جہاں انہوں نےنوافل ادا کیے۔ پاکستان اورعالم اسلام کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگیں۔

  وزیراعظم عمران خان کا مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلیمان، سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر اور دیگر اعلٰی حکام نے استقبال کیا۔

 اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور مشیر برائےتجارت عبدالرزاق داؤد بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ کی پاک سر زمین پر قدم رکھتے ہوئے جوتے نہیں پہنے اور اس پاک زمین کے احترام میں جوتوں کے بغیر ہی چلتے رہے۔وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پرحاضری دی اور پاکستانی وفد کے ہمراہ ریاض الجنتہ میں نماز مغرب ادا کی ۔
روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے دوران وہاں موجود افراد نے ''عمران خان زندہ باد'' کے نعرے بھی لگائے گئے۔


Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات