سبھاش گھئی پر بھی خواتین نے جنسی ہراسگی کا الزام لگا دیا

اداکارہ و ماڈل کیٹ شرما نے تو الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کروا دی

منگل 16 اکتوبر 2018 12:04

سبھاش گھئی پر بھی خواتین نے جنسی ہراسگی کا الزام لگا دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) 73 سالہ ڈائریکٹر سبھاش گھئی کیخلاف بھی 2 خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کردئیے۔رپورٹ کے مطابق سبھاش گھئی کیخلاف 2 روز قبل ہی ٹوئٹر پر ایک خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ ڈائریکٹر نے ایک خاتون کو زبردستی منشیات دینے کے بعد ریپ کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ماہیما ککرجی نامی خاتون نے متاثرہ خاتون سے کی جانیوالی گفتگو کے سکرین شاٹ بھی شیئر کئے جن میں متاثرہ خاتون نے ان سے اپنا نام خفیہ رکھنے کی اپیل بھی کی اور اپنے ساتھ ہونیوالی ناانصافی سے پردہ بھی اٹھایا ۔

اگرچہ سبھاش گھئی نے فوری طور پر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا اور کہا تھا کہ وہ خواتین کا احترام اور عزت کرتے ہیں، انہیں ایسے الزامات پر تکلیف پہنچی تاہم اب سبھاش گھئی پر ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل کیٹ شرما نے بھی جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کیخلاف پولیس میں شکایت درج کروادی۔

متعلقہ عنوان :