گریںن کلب نے کومیکو فٹ سال چمپئن شپ جیت لی

دوسرے ہاف میں کے 12 ویں منٹ میں گریژن کلب کے حسن نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو کہ مقررہ وقت تک جاری رہی

منگل 16 اکتوبر 2018 12:08

گریںن کلب نے کومیکو فٹ سال چمپئن شپ جیت لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) اساس انٹرنیشنل کے زیراہتمام گریژن کلب نے اسلام آباد اکیڈمی کلب کو ایکڈ سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دے کرکومیکو فٹ سال چمپئن شپ جیت لی، چمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ارشد حسین تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر اسلا م آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری، جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری، نائب صدر محمد زمان، ٹورنامنٹ سیکرٹری حفصہ ارشد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہیں،دوسرے ہاف میں کے 12 ویں منٹ میں گریژن کلب کے حسن نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو کہ مقررہ وقت تک جاری رہی، اسلام آباد اکیڈمی کلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے، گریڑن کلب نے قائداعظم کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے جبکہ اسلام آباد اکیڈمی نے مہران کلب کو 3-2 پنلٹی ککس سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی-

متعلقہ عنوان :