Live Updates

رمضان المبارک کے دوران مکہ میں 277ہزار ٹن کھانا ضائع کیا گیا

منگل 16 اکتوبر 2018 12:18

رمضان المبارک کے دوران مکہ میں 277ہزار ٹن کھانا ضائع کیا گیا
مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) سعودی عرب میں متحرک اکرام سوسائٹی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران صرف مکہ مکرمہ میں 277 ہزار ٹن کھانا ضائع کیا گیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار نے اکرام سوسائٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ میں گزشتہ رمضان کے دوران 277 ٹن قابل استعمال خوراک ضائع کی جبکہ ذی الحجہ میں بھی لگ بھگ اتنا ہی کھانا تلف کیا گیا۔ سوسائٹی کے ڈائریکٹر اکرام احمد المطرفی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہزاروں ٹن کھانا مکہ کے شادی گھروں، گیسٹ ہاؤسز، ریستورانوں ، گھروں اور ہوٹلوں سے جمع کرکے ضرورتمند خاندانوں میں بھی تقسیم کیا ہے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات