خسرہ مہم کی کامیابی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، چوہدری محمد ارشد

عوام مہم کے دوران محکمہ صحت عملے کیساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

منگل 16 اکتوبر 2018 12:36

خسرہ مہم کی کامیابی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، چوہدری محمد ارشد
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد ارشد نے کہاکہ خسرہ سے بچائو کی خصوصی مہم کے دوران ضلع بھر میں 6 ماہ سے 7 سال تک کے 6 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کی کامیابی کیلئے 337 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو مخصوص جگہوں پر بچوں کو ٹیکے لگارہی ہیںاور یہ مہم 27 اکتوبر تک جاری رہے گی ۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خسرہ سے بچائو مہم کے دوران محکمہ صحت عملے کیساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصورودیگرجگہوں پربچوں کو خسرہ سے بچائوکے حفاظتی ٹیکے کے مراکزپرمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے ہر شہری کواپنا کردار ادا کرنا چاہیے تا کہ ہماری آنیوالی نسلوں کو خسرہ جیسے موذی مرض سے سے بچایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسداد خسرہ مہم کی انتہائی سخت اور موثر مانیٹرنگ کی جائیگی تا کہ ہر بچے تک رسائی حاصل کر کے اسے خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگائے جائیں ۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر جاوید احمد گورائیہ ، پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد خالد ،ڈی ایچ او ڈاکٹر لائیق احمد چوہدری ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نذیر احمد ‘ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے نمائندے اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :