بھارتی چاول کی برآمدی قیمتوں میں کمی

منگل 16 اکتوبر 2018 12:47

بھارتی چاول کی برآمدی قیمتوں میں کمی
بنگلور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) بھارتی چاول کی برآمدی قیمتوں میں کمی آنے کا عمل مسلسل تیسرے ہفتے بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی چاول کی طلب میں کمی کے باعث اس کی برآمدی قیمتیں کم ہوئیںہیں، بھارتی برآمدی چاول کی مسلسل تیسرے ہفتے قیمت کم ہو رہی ہے جبکہ دوسری طرف ویتنام اور تھائی چاولوں کے نرخ بڑھے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی 5 فیصد بروکن پار بوئلڈ ورائٹی کے چاول 365سی370 ڈالر فی ٹن کے لگ بھگ خریدے جا رہے ہیں جو کہ گذشتہ ہفتے 367 سی373 ڈالر فی ٹن تھے۔ تھائی بنچ مارک پانچ فیصد بروکن چاول 398سے 400ڈالر فی ٹن فر آن بورڈ رہے۔ ویتنام میں اسی ورائٹی کے چاول کے برآمدی نرخ 400 سے 405 ڈالر فی ٹن فری آن بورڈ طے پائے ہیں۔ ویتنام رواں سال جنوری سے ستمبر کے دوران 4.98 ملین ٹن چاول برآمد کرچکا ہے جو کہ گذشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلے 6.7 فیصد زیادہ ہے، اسی طرح رواں سال کے پہلے نو ماہ میں ویتنام کا چاولوں کی برآمد کا مجموعی حجم 21.3 فیصد اضافے کے ساتھ 2.46 بلین ڈالر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :