آئندہ ماہ شروع ہونے والی ٹی 10 کرکٹ لیگ میں شاہد آفریدی، کرس گیل، راشد خان اور آندرے رسل ایکشن میں دکھائی دیں گے

ایونٹ 23 نومبر سے 2 دسمبر تک شارجہ میں کھیلا جائے گا

منگل 16 اکتوبر 2018 12:47

آئندہ ماہ شروع ہونے والی ٹی 10 کرکٹ لیگ میں شاہد آفریدی، کرس گیل، راشد ..
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) شاہد آفریدی، کرس گیل، راشد خان اور آندرے رسل آئندہ ماہ یو اے ای میں شیڈول ٹی 10 کرکٹ لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ایونٹ 23 نومبر سے 2 دسمبر تک شارجہ میں کھیلا جائے گا، 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی، کریلا کنگز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

ٹی 10 لیگ کے دوسرے سیزن کیلئے آٹھ فرنچائزز نے کئی سابق اور موجودہ سٹارز کا چنائو کر چکی ہیں جس کے مطابق دفاعی چیمپئن کریلا کنگز نے کرس گیل، عمران نذیر، سہیل تنویر، ایوان مورگن اور جنید خان پختونز نے شاہد آفریدی، محمد عرفان، کولن منرو، سہیل خان مراٹھا عریبینز نے راشد خان، کامران اکمل، ایلکس ہیلز، ڈیوائن براوو، لاستھ مالنگا بنگال ٹائیگرز نے سنیل نارائن، جیسن روئے، آصف علی، مجیب الرحمان، مورنے مورکل، عامریامین، محمد نبی، راجپوتس نے برینڈن میک کولم، کرس لین، ریلی روسو، محمد شہزاد، محمد حفیظ، راحت علی اور شان مسعود، ناردرن واریرز نے ڈیرن سمی، وہاب ریاض، آندرے رسل، ڈیوائن سمتھ پنجابی لیجنڈز نے شعیب ملک، لیوک رونکی، محمد سمیع، عمر اکمل، انور علی اور حسن خان، کراچینز نے شین واٹسن، اینٹن ڈیوچ، محمد نواز، ڈیوڈ میلان، فواد احمد اور محمد عرفان کا چنائو کیا۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم مراٹھا، ڈینئل ویٹوری کریلا، ڈین جونز پختونز، سٹیفن فلیمنگ بنگال ٹائیگرز، ہرشل گبز راجپوتس، روبن سنگھ ناردرن واریرز، مشتاق احمد پنجابی لیجنڈز اور ٹام موڈی کراچینز کی کوچنگ کریں گے۔