معروف صحافی کی پولیس آفیسر کو دھمکیاں دینے کی آڈیو کال لیک ہو گئی

صحافی کال کے دوران گالم گلوچ پر اتر آئے،آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 16 اکتوبر 2018 12:37

معروف صحافی کی پولیس آفیسر کو دھمکیاں دینے کی آڈیو کال لیک ہو گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اکتوبر 2018ء) معروف صحافی کی پولیس آفیسر کو دھمکیاں دینے کی آڈیو کال لیک ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک آڈیو کال لیک ہو رہی ہے ۔یہ ایک پولیس آفیسر اور معروف صحافی کے درمیان ہونے والی گفتگو پر مبنی کال ہے۔جب کہ کال میں موجود آواز کو مبینہ طور پر معروف صحافی و کالمنگار ہارون الرشید کی آواز کہا جا رہا ہے۔

کال میں صحافی پولیس آفیسر کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ریحان صاحب بات کر رہے ہیں تو وہ جواب دیتے ہیں کہ ہاں جی ریحان بات کر رہا ہوں۔صحافی کہتے ہیں کہ میں نجی ٹی وی چینل سے ہارون الریشد بات کر رہا ہوں۔ آپ نے ندیم عباس نام کے کسی آدمی کو پکڑا ہے؟۔تو پولیس آفیسر جواب دیتے ہیں کہ ہاں ان کو جسمانی ریمانڈ پر پکڑا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس پر صحافی کہتے ہیں کہ ہمارے ذرائع بتا رہے ہیں کہ وہ آدمی بے قصور ہے اور یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ ان کو مارا پیٹا گیا ہے۔

جس پر پولیس آفیسر جواب دیتے ہیں کہ آپ کے ذرائع ایسا کہہ رہے ہوں گے ہم تو نہیں کہہ رہے۔جس پر صحافی غصے میں آ جاتے اور کہتے ہیں کہ آپ مجھ سے گورنر بن کر کیوں بات کر رہے ہیں۔آپ کا آئی جی تو ایسے بات نہیں کرتا۔آپ کو تھوڑی دیر میں پتہ چلے گا جب آپ کے آئی جی صاحب آپ کو فون کریں گے۔اس کے ساتھ ہی صحافی پولیس آفیسر کے ساتھ گالم گلوچ پر اتر آتے ہیں۔

جس کے بعد پولیس آفیسر بھی طیش میں آ جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بہت افسوس کی بات ہے ایک پڑھا لکھا آدمی ایسی گفتگو کر رہا ہے لیکن اگر آپ نے ایسی ہی بات کرنی ہے تو میرے سامنے آ کر بات کریں۔میں بے جا کسی پر ظلم نہیں کرتا۔جو بے گناہ ہو اسے بے گناہ کہتا ہوں۔ویڈیو لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی صحافی ہارون الریشد سے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ٹی وی پر ہمیں تبدیلی کے بھاشن دینے والے صحافیوں کی حقیقت یہ ہے کہ وہ خود افسروں کو دھمکا کر کام لیتے ہیں۔