بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا ارجنٹائن میں دفتر چھ سال بعد دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

منگل 16 اکتوبر 2018 13:06

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا ارجنٹائن میں دفتر چھ سال بعد دوبارہ کھولنے ..
نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے ارجنٹائن میں اپنا دفتر چھ سال بعد دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ماہرمعاشیات ٹریور الین بیونس آئرس میں فنڈ کے نمائندہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق فنڈ نے ارجنٹائن میں دوبارہ دفتر کھولنے کا فیصلہ مقامی حکومت کے ساتھ رقم کی فراہمی ، شرح سود اور کرنسی کی شرح تبادلہ کے حوالے سے اتفاق رائے کے بعد کیا ہے۔

فنڈ نے جون میں ارجنٹائن کے لیے منظور کردہ 50 ارب ڈالر کے قرضے کی ادائیگی کی رفتار تیز کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔انھوں نے کہا کہ ماہرمعاشیات ٹریور الین بیونس آئرس میں فنڈ کے نمائندہ ہوں گے جو 1992ء سے فنڈ کے ساتھ وابسطہ ہیں اور مختلف ملکوں میں ادارے کی نمائندگی بہتر انداز میں کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :