مالی، دریا میں دو کشتیاں ڈوبنے سے 17 افراد ہلاک، 10 لاپتہ ہو گئے

منگل 16 اکتوبر 2018 13:06

مالی، دریا میں دو کشتیاں ڈوبنے سے 17 افراد ہلاک، 10 لاپتہ ہو گئے
بامکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) مالی میں دو کشتیاں دریا میں ڈوبنے کے نتیجہ میں 17 افراد ہلاک اور 10 لاپتہ ہو گئے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مالی میں دریائے نائیجر میں دو کشتیاں ڈوب گئیں جس کے نتیجہ میں 48 افراد ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 17 افراد کی لاشیں اور 21 کو زندہ باہر نکال لیا جبکہ دیگر 10 لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :