مراکش میں بد عنوانی اور رشوت خوری کے خلاف ہزاروں افراد کے احتجاجی مظاہرے

منگل 16 اکتوبر 2018 13:06

مراکش میں بد عنوانی اور رشوت خوری کے خلاف ہزاروں افراد کے احتجاجی مظاہرے
رباط۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) مراکش میں بد عنوانی اور رشوت خوری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مراکش کے شہر کاسا بلانکا میں الا نصر چوک پر بد عنوانی اور رشوت رستانی کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا ۔ مظاہر کی اپیل سرکاری مال کی تحفظاتی انجمن کی کی جانب سے دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

مظاہرے میں شریک سینکڑوں افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر بد عنوانیوں میں ملوث افراد کے خلاف عدالتی کارروائی کیے جانیاور سرکاری خزانے کی لوٹ مار ختم کرنے کے مطابلات درج تھے۔انجمن کے صدر محمد الا غالوسی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ "یہجد وجہد رشوت ستانی اور خورد برد کے خلاف ایک اپیل ہے۔ واضح رہے کہ مراکشی وزیر اعظم سعدالدین العثمانی نے گزشتہ ماہ اپنے بیان میں کہا تھا کہ ملک میں بد عنوانی کے باعث جدید اور آلات سے لیس 150 ہسپتالوں کی تعمیر کے مواقع ہاتھ سے نکل گئے ہیں۔