این اے 247، پی ایس 111، پی کے 71 میں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار 19 اور 20 اکتوبر کی درمیانی شب اپنی انتخابی مہم ختم کر دیں، الیکشن کمیشن

منگل 16 اکتوبر 2018 13:15

این اے 247، پی ایس 111، پی کے 71 میں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) الیکشن کمیشن نے سندھ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 اور صوبائی حلقوں پی ایس 111، پی کے 71 پشاور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ 19 اور 20 اکتوبر کی درمیانی شب اپنی انتخابی مہم ہر صورت ختم کردیں، اس کے بعد انتخابی مہم چلانے والے امیدواروں کو قواعد کے مطابق سزا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 اور کے پی کے اسمبلی کے حلقہ پی کے 71 پشاور سے انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ 21 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب سے 48 گھنٹے قبل اپنی انتخابی مہم ختم کر دیں۔ اگر کوئی امیدوار یا جماعت اس کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی تو اسے قواعد کے مطابق دو سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔