Live Updates

کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے پھنسایا‘ ناصر موسیٰ زئی

عمران خان کی قیادت میں حکومت خوشحال پاکستان کیلئے منصوبہ بندی کررہی ہے،جلسہ عام سے خطاب

منگل 16 اکتوبر 2018 13:15

کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے پھنسایا‘ ناصر موسیٰ زئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) عمران خان کی قیادت میں پاکستانی معیشت مضبوط ہوگی ‘ہماری حکومت خوشحال پاکستان کیلئے منصوبہ بندی کررہی ہے‘ ان خیالات کاظہار پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ناصر موسیٰ زئی نے یونین کونسل شیرکرہ پی کے 71میں شمولیتی جلسہ عام سے کیا‘ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) سے ٹائون ممبر علی اکبر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ‘تقریب کے دوران پی کے 71کے امیدوار ذوالفقار خان اور کوہ دامان پی ٹی آئی کے تمام عہدیدار موجود تھے‘ناصر موسیٰ زئی نے کہاکہ ملک میں عارضی مہنگائی کی لہر سے عوام کو گھبرانا نہیں چاہئے‘ گزشتہ حکومت خزانہ خالی چھوڑ کر گئی سابق کرپٹ حکمرانوں نے ملک کوقرضوں کے بوجھ تلے پھنسایا ‘انہوں نے کہاکہ اپوزیشن حکومت کو کرپٹ سیاستدانوں پر ہاتھ ڈالنے سے روکنے کیلئے دبائو بڑھارہی ہے ‘انہوں نے کہاکہ جو سیاستدان عمران خان کے احتجاج کو غیر جمہوری اور سازش قرار دیتے تھے آج وہ خود حکومت کیخلاف احتجاج کررہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات