شہبازشریف کو10فٹ کے کمرے میں رکھا گیا ہے. مریم اورنگزیب

شہبازشریف کو بلاجواز گرفتار کیا گیا ہے‘ اگر اسی طرح بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے. رانا ثناءاللہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 16 اکتوبر 2018 12:52

شہبازشریف کو10فٹ کے کمرے میں رکھا گیا ہے. مریم اورنگزیب
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16 اکتوبر۔2018ء) مسلم لیگ( ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو10فٹ کے کمرے میں رکھا گیا ہے. مسلم لیگ( ن) کے صدراور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر لاہور میں احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف کو10فٹ کے کمرے میں رکھا گیا ہے، انہوں نے عوام کاپیسہ بچایا ہے.

مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور میں احتساب عدالت کے باہر نفری حکومت پرخوف ظاہر کرتاہے‘جنوری 2018سے شروع نیب کی تحقیقات میں ایک روپے کرپشن کابھی الزام نہیں ہے.

(جاری ہے)

اس سے قبل شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی ان سے ملاقات کے لیے گئیں تھیں انہوں نے کہا کہ وہ شہباز شریف کی حالت دیکھ کر سہم گئیں تھیں. انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف کو ایک تنگ اور گندے 10x10 کے سیل میں رکھا گیا ہے جس میں روشنی اور تازہ ہوا کا گزر تک نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ ان کے سیل میں اے سی بھی نہیں ہے اور صرف ایک ایگزاسٹ فین لگا ہوا ہے، مچھروں کی بہتات ہے جن کے کاٹنے سے شہباز شریف کے جسم پر سرخ نشان بن چکے ہیں. تہمینہ درانی نے مزید بتایا تھا کہ شہباز شریف کو ٹوائلٹ جانے کے لیے بھی سیل کے آہنی سلاخوں والے دروازے پر لگے بڑے سے تالے کو متعدد بار کھٹکھٹانا پڑتا ہے جس کے بعد ڈیوٹی پر موجود اہلکار چابیاں لیکر آتا ہے اور انہیں ٹوائلٹ لے کر جاتا ہے چاہے یہ آدھی رات کا ہی وقت ہو.

سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہاکہ شہباز شریف کو بلا جواز گرفتار کیا گیا ہے. رانا ثناءاللہ نے کہا کہ شہبازشریف کو بلاجواز گرفتار کیا گیا ہے‘ اگر اسی طرح بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے. سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا کہ بلاجواز گرفتاریاں معیشت کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے آج ڈالر کا ریٹ بڑھ کر کہاں تک پہنچا گیا، قومی اور پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں غیرقانوانی،غیر آئینی گرفتاریوں پر احتجاج کریں گے.

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے سینئرو کیل کوعدالت سے ایک کلو میٹردوراتاردیاگیاجبکہ مسلم لیگ( ن) کے کارکنوں کو جگہ جگہ روکا جارہا ہے. رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ شہباشریف نے بطور وزیراعلیٰ بڑے منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی ہے.