ملکی بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے درجہ حرارت منفی ڈگری تک گر گیا ،ْسرد ی کی شدت میں اضافہ

تفریحی مقامات شوگران میں اب تک 6 انچ اور ناران میں 8 انچ تک برف پڑ چکی ،ْ مری میں بھی سردی بڑھ گئی

منگل 16 اکتوبر 2018 13:25

ملکی بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے درجہ حرارت منفی ڈگری تک ..
مانسہرہ/مظفر آباد/گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) ملکی بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے درجہ حرارت منفی ڈگری تک گر گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مانسہرہ ،ْمری، مظفر آباد اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور پہاڑی علاقوں پر درجہ حرارت منفی ڈگری تک گر گیا۔

(جاری ہے)

تفریحی مقامات شوگران میں اب تک 6 انچ اور ناران میں 8 انچ تک برف پڑ چکی ہے ،ْ مری اور گرد و نواح میں گزشتہ رات سے بارش کے بعد سردی بڑھ گئی۔مظفرآباد شہر اور گرد و نواح میں ہلکی بارش کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری رہا ،ْ وادی نیلم کے ضلعی ہیڈکوارٹر اٹھ مقام، شاردہ ،کیل، وادی گریز، وادی شونٹر، رتی گلی اور وادی لیپہ کے بلند پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ منگل کو جاری رہا۔بابو سر ٹاپ، بٹوگا ٹاپ اور نانگا پربت پر وقفے وقفے سے برفباری ہوتی رہی ،ْ چلاس شہر اور گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :