اوپن یونیورسٹی کے مختلف پروگرامز کے امتحانات 22اکتوبر سے شروع ہوں گے

ملک کے مختلف حصوں میں850۔امتحانی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں ،ْ امتحانات کی نگرانی کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل

منگل 16 اکتوبر 2018 13:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار 2018ء میں پیش کئے گئے ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس ،ْ ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن ،ْ ڈیڑھ ،ْ اڑھائی ،ْچار سالہ بی ایڈ اور بی اے پروگرامز کے فائنل امتحانات 22۔اکتوبر سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے۔ طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپس ارسال کی جاچکی ہیں۔

رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ بھی کی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

قائم مقام وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی خصوصی ہدایت پر طلبہ و طالبات کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے شعبہ امتحانات نے ضلع اور تحصیل سطح پر 850۔ امتحانی مراکز قائم کردئیے ہیں۔ وائس چانسلر کی واضح احکامات پرامتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام بھی نافذ کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔وائس چانسلر کی ہدایت پر امتحانی مراکز میں طلبہ کو ہر قسم کی ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :