کیڈ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک 32 کروڑ 12 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

منگل 16 اکتوبر 2018 13:33

کیڈ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک 32 کروڑ 12 لاکھ روپے کے فنڈز جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کیڈ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 32کروڑ 12لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 15ارب 23کروڑ 69 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں 200 سکولوں کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے لئے 16کروڑ 90 لاکھ ، آئی سی ٹی ہائی سکولز کی اپ گریڈیشن کے لئے 4کروڑ ، نیشنل سپیشل ایجوکیشن سینٹر کی اپ گریڈیشن کے لئے 54لاکھ، فیڈرل گورنمنٹ ہوم اکنامک کالج کے قیام کے لئے 3کروڑ، پاک سکرٹریٹ کی مسجد کی اپ گریڈشن کے لئے 3کروڑ 99 لاکھ روپے سے زائد سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے ترقیاتی فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :