سرگودھا گجرات روڈ پر المناک حادثہ ‘

ڈرائیور اور چھ طالبات جاں بحق‘تین شدید زخمی لاشوں اور زخمیوں کو کیری ڈبہ کاٹ کر نکالا گیا‘موقع پر مشتعل افراد نے سکائی ویز گاڑی کو آگ لگا دی

منگل 16 اکتوبر 2018 13:43

سرگودھا گجرات روڈ پر المناک حادثہ ‘
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) سرگودھا گجرات روڈ انٹر چینج سالم کے قریب سکائی ویز کی تیز رفتار گاڑی نے کالج طالبات کی وین کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور چھ طالبات جاںبحق اور تین شدید زخمی ہو گئیں۔جن کو کیری ڈبہ کاٹ کر نکالا گیا اور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور فرار ہو گیا- موقع پر مشتعل افراد نے سکائی ویز گاڑی کو آگ لگا دی ۔

بتایا گیا ہے کہ کالج طالبات کو لے کر حسب معمول کیری ڈبہ موضع میانہ گوندل سے بھلوال کالج آ رہا تھا کہ سرگودھا گجرات روڈ پر سالم کے قریب سکائی ویز کی تیز رفتارگاڑی DSA352 نے کالج وین FD830 کو کچل دیا۔جس کے نتجہ میں کیری ڈبہ ڈرائیور اور چار طالبات موقع پر جانبحق اور تین طالبات شدید زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

حادثہ اس قدر شدید تھا کہ متوفین اور زخمیوں کو کیری ڈبہ کاٹ کر نکالا گیا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں میں 2 طالبات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں اس طرح حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات ہو گئی۔

اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی طلباء اور لوگ جمع ہو گے جہنوں نے ویں کو کچلنے والی گاڑی کو آگ لگا دی۔ جس کو فائر بریگیڈ بھلوال نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کر کے قابو پایا۔ واقعہ کی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈرائیور اور طالبات کے گھروں میں کہرام مچ گیا۔