7500اور25ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم نومبر کو ہو گی

منگل 16 اکتوبر 2018 13:43

7500اور25ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم نومبر کو ہو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) 7500اور25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم نومبر کو ہو گی ۔7500روپے والے بانڈز کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں50لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 9300روپے کے 1696انعامات ہیں ۔

(جاری ہے)

25ہزارروپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام 5کروڑ روپے کا ایک ، دوسرے انعام میںڈیڑھ کروڑ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں3لاکھ12ہزار روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :