منی لانڈرنگ کیس : آصف علی زرداری‘ فریال تالپور اور انور مجید کے تینوں بیٹوں کی بینکنگ کورٹ میں پیشی
آصف زرداری اور حسین لوائی کی بینکنگ کورٹ ملاقات‘جج کی رخصت کے باعث سماعت 13 نومبر تک کے لیے ملتوی
میاں محمد ندیم منگل 16 اکتوبر 2018 13:14
(جاری ہے)
25 ستمبر کو ہونے والی گزشتہ سماعت پر منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ضمانت پر رہا سابق صدرآصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور انور مجید اور دیگر ملزمان کراچی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے. عدالت نے 5 مفرور ملزمان کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت آج 16 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی تھی.
واضح رہے بینکنگ کورٹ نے آصف زرداری کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے،ایف آئی اے کے عبوری چالان میں آصف زرداری کو مفرورقراردیاگیاتھا. اس کیس میں انورمجید،غنی مجید،حسین لوائی اورطحٰہ رضاگرفتارہیں جبکہ آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپوراورانورمجید کے3 بیٹے عبوری ضمانت پرہیں. دوسری جانب منی لانڈرنگ اسکینڈل میں گرفتار اومنی گروپ کے مالک انور مجید کی درخواست کی سماعت کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی ہے. سندھ ہائیکورٹ نے انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست کی سماعت کی تو ایف آئی اے نے عدالت سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی جس پر عدالت نے تفتیشی افسر نجف مرزا کو 20 نومبر کو طلب کرلیا. انور مجید نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں اس لیے ادارے کو ہراساں کرنے سے روکا جائے اور مقدمات کی تفصیلات بتائی جائے. درخواست میں انور مجید نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے سے ان کے خلاف زیر التواءانکوائری کی بھی تفصیلات مانگی جائیں. آصف زرداری اور حسین لوائی کی بینکنگ کورٹ ملاقات بھی ہوئی. جیل حکام نے حسین لوائی کو بھی عدالت میں پیش کیا، آصف علی زرداری نے کمرہ عدالت میں حسین لوائی سے ملاقات بھی کی.مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.