اسلم رئیسانی کا ایسا کام کہ صحافیوں کی ہنسی چھوٹ گئی

اسلم رئیسانی میڈیا ٹاک کے دوران تمام سوالات سنتے رہے اور پھر "نو کمنٹس" کہتے ہوئے چلتے بنے،ویڈیو وائرل ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 16 اکتوبر 2018 13:17

اسلم رئیسانی کا ایسا کام کہ صحافیوں کی ہنسی چھوٹ گئی
کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اکتوبر 2018ء) اسلم رئیسانی کا ایسا کام کہ صحافیوں کی ہنسی چھوٹ گئی ۔اسلم رئیسانی میڈیا ٹاک کے دوران تمام سوالات سنتے رہے اور پھر "نو کمنٹس" کہتے ہوئے چلتے بنے،ویڈیو وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق اس بات میں کوئی شک نہیں کہ صحافیوں کو سوال کرنے کا بہت شوق ہوتا ہے کیونکہ ایک صحافی کا اصل کام ہی سوال کرنا ہوتا ہے اور اگر کوئی سیاستدان سامنے آ جائے تو پھر کوئی بھی صحافی سوال کیے بنا نہیں رہ سکتا۔

تاہم کبھی کبھی سیاستدان بھی صحافیوں کے سوالات سے تنگ آ جاتے ہیں۔صحافیوں کے چھبتے ہوئے سوالات کا جواب دینا بھی تو کوئی آسان بات نہیں ہے۔تاہم سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں ایسا کام کیا کہ ہر کوئی ہنسنے پر مجبور ہو گیا۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلم رئیسانی خوشگوار انداز میں صحافیوں کی جانب بڑھتے ہیں اور انہیں کہتے ہیں پہلے صحافی تمام سوالات کر لیں ۔

میں تمام سوالات کا اکھٹا جواب دوں گا۔اس کے بعد صحافیوں نے بھی یکے بعد دیگرے اسلم رئیسانی سے سوالات شروع کر دئیے۔اسلم رئیسانی خاموشی سے سوالات سنتے رہے اور آخر میں صحافیوں کے کسی بھی سوال کا جواب دیے بغیر وہاں سے چلے گئے۔اسلم رئیسانی کے اس اقدام پر وہاں موجود لوگوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی۔اسلم رئیسانی نوکمنٹس کہتے ہوئے وہاں سے چلتے بنے۔جس کے بعد ان کی سوشل میڈیا پر ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔کچھ صارفین نے اس کو انجوائے کیا اور کہا کہ اسلم رئیسانی نے مشکل سوالات کا جواب دینے کا اچھا حل تلاش کیا تاہم کچھ صارفین نے کہا کہ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہئیے تھا۔