Live Updates

کراچی کویرغمال بنانے کا سوچنے والے اپنا قبلہ درست کریں شہریار آفریدی

تمام اکائیوں کو ساتھ لے کرچلیں گے۔روشنیوں کے شہرکو دوبارہ آباد کریں گے، کراچی پوری دنیا کے لیے خیر کا سبب بنے گا، میڈیا سے گفتگو

منگل 16 اکتوبر 2018 13:44

کراچی کویرغمال بنانے کا سوچنے والے اپنا قبلہ درست کریں شہریار آفریدی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاہے کہ سیاسی رہنما ایک دوسرے کا گریبان پکڑیں تو عام پاکستانی کا نقصان ہوگا۔لیاری سے پاکستان تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی شکور شاد کی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ تمام اکائیوں کو ساتھ لے کرچلیں گے۔

(جاری ہے)

روشنیوں کے شہرکو دوبارہ آباد کریں گے، کراچی پوری دنیا کے لیے خیر کا سبب بنے گا۔انہوں نے کہا کہ محروم طبقے کوعزت دیں گے، اپنی نا اہلی سے اپنے پیاروں کو کھویا ہے، عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ کراچی کو یرغمال بنانے کا سوچنے والے اپنا قبلہ درست کریں۔ کوہاٹ کی سڑکیں کراچی سے کئی گناہ بہتر ہے، کراچی کوبہتر ین پیکیج ملے گا، شہرکواپنا سمجھا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات