کراچی،اے سی ایل سی اور کارلفٹرزکے درمیان مقابلہ،3ملزمان ہلاک،

اسلحہ اور گاڑی برآمد ملزمان کراچی سے گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے، چھینی گئی گاڑیاں اندرون سندھ اور بلوچستان اسمگل کی جاتی تھیں، اے سی ایل سی حکام

منگل 16 اکتوبر 2018 13:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب اینٹی کار لفٹنگ سیل(اے سی ایل سی) اہلکاروںاور کارلفٹرز کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں تین ملزمان ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے سی ایل سی نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ ناردرن بائی پاس کے قریب کارروائی کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان ہلاک ہوگئے۔

اے سی ایل سی حکام کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے گاڑی اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، ہلاک ملزمان میں اسد، شہزاد عباسی اور اشوک شامل ہے۔اے سی ایل سی کے مطابق ملزمان کراچی سے گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے، چھینی گئی گاڑیاں اندرون سندھ اور بلوچستان اسمگل کی جاتی تھیں، ملزمان اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔